روس نے کہا کہ مشرقی حلب پر شامی حکومت کا مکمل کنٹرول ہونے کے بعد لڑائی ختم ہوکر امن کے عمل کو بحال کرنے کا موقع ملے گا۔
روس کی وزارت دفاع کے ایک اہلکار سرجئی روڈسكوئی نے کہا کہ تمام شہری اور زیادہ تر باغی جنگجو باغیوں کے کنٹرول والے اضلاع سے باہر آ چکے
ہیں اور 3400 سے زیادہ باغیوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔
روس کے صدر بلادمر پوتن نے جاپان کے دورے کے دوران کل کہا کہ انہوں نے اور ترکی کے صدر طیب اردغان نے امریکہ اور اقوام متحدہ کو شامل کئے بغیر شام میں امن کی بحالی کے لئے منصوبہ بندی بنائی ہے۔